ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلور: 40 طلبہ نکلے کورونا پوزیٹیو۔ نرسنگ کالج اور ہاسپٹل کو کیا گیا سیل

منگلور: 40 طلبہ نکلے کورونا پوزیٹیو۔ نرسنگ کالج اور ہاسپٹل کو کیا گیا سیل

Wed, 03 Feb 2021 14:16:56    S.O. News Service

منگلورو،3؍فروری (ایس او نیوز) الال میں رانی ابکّا سرکل کے پاس واقع عالیہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں زیر تعلیم 40 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو نکلنے کی بات سامنے آئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ یہ طلبہ امتحان میں حاضر ہونے کے لئے کیرالہ سے یہاں پہنچے تھے۔ جب ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد الال میونپسالٹی افسران نے فوری طور پر کالج اور اسپتال کوسیل کرنے کے احکام جاری کیے۔ 

سٹی میونسپل کمشنر رایپّا نے بتایا کہ" کووڈ پوزیٹیو نکلنے والے طلبہ کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، نوڈل آفیسر اور میں نے کالج کا دورہ کیا۔ اس علاقے کو آلودہ قرار دینے کے بعد سیل ڈاون کردیا گیا ہے۔ 19فروری تک کسی کو بھی کالج میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ متاثرہ طلبہ کو دیگر طلبہ سے الگ کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔"


Share: